Thursday November 28, 2024

ایک دن میں دوسری بار کمی۔۔!! ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ 3 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی

کراچی نیوز ڈیسک ) عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی معاونت کے بعد ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38پیسے کمی ہو گئی ، تفیصلات کے مطابق انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 163 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے بعد100 انڈیکس 1500 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 800 کی سطح پر آ گیا ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلانیہ میں کہا گیا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔اعلامیے کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پاکستا ن کو بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا پیکیج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکیج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈ پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے مالی امداد کے فیصلے کے بعد سے معیشت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں تین روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے۔

FOLLOW US