Sunday May 19, 2024

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

کراچی: سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی۔ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سونا خریدنا اب عام آدمی کی پہنچ سے بلکل باہر ہو گیا ہے۔ نرخوں میں 500 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔24 قیراط سونے کی قیمت 99 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔جبکہ صرافہ مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی قیمت 91 ہزار 483 روپے فی تولہ مقرر کردی گئی۔غیرملکی منڈی میں سونے کے بڑھتے نرخوں کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔چاندی کی قیمت بغیر دبدل کے ایک ہزار دس روپے فی تولہ برقرار رکھی گئی ہے۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن آج سونے کی قیمت میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر سمیت بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر مزید 40پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ہوگیا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر167.40روپے سے کم ہو کر167روپے ہوگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے سے کم ہو کر166روپے اور قیمت فروخت167.50روپے سے کم ہو کر166روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید177روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.50روپے ہوگئی ۔

FOLLOW US