Thursday November 28, 2024

الحمدللہ۔کورونا وائرس بھی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔941 پوائنٹس کے اضافے سے 30ہزار کی حد عبور، سرمایہ دار خوش ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 941 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان غالب رہا اور کاروباری برادری نے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے شیئرز کی خریداری جاری رکھی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 941.17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار 446.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 29 ہزار 505.57 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جبکہ مجموعی طور پر انڈیکس میں 3.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں 273.94 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔100انڈیکس میں 208پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے دوران شروع میں غیر یقینی صورتحال رہی اور انڈیکس میں پہلے تین گھنٹوں کے دوران 300 پوائنٹس کے قریب گراوٹ دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘مندی کا رحجان تبدیل ‘تیزی کی بڑی لہر‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں1208 پوائنٹس کے اضافے سے 29ہزار کی حد بحال ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں بھی190ارب20کروڑ 61لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ‘81.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ،کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 39.12فیصد زائد رہا ۔

FOLLOW US