Thursday November 28, 2024

عالمی مارکیٹوں میں پاکستانی اشیاء کا راج۔۔!! امریکہ، برطانیہ اور چائینہ نے پاکستان بارے بڑا فیصلہ کر لیا، سرمایہ کاروں کے لیے شاندار خوشخبری

لاہور( نیوز ڈیسک) سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ ایکسپورٹس امریکہ، چین اور برطانیہ جاتی ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری روپرٹ میں ی بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ ، چین ، برطانیہ کو پاکستانی برآمدات سب سے زیادہ جاتی ہیں، امریکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین اور برطانیہ کے بعد پاکستانی سامان کی برآمدات کو ترجیح دیتا رہا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کر دہ ایک رپورٹ کے مطابق ، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران امریکہ پاکستانی سامان کی برآمدات زیادہ رہیں،۔

عالمی مارکیٹوں نے پاکستان کے بعد چین اور پھر برطانیہ کا رُخ کیا، رپورٹ کے مطابق ، رواں مالی سال کے دوران امریکہ کو کل برآمدات 4 2،440.411 ملین ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2،366.163 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ مالی سال 19۔20 کے دوران ، امریکہ میں شپنگ میں 3.13 فیصد تک اضافہ ہوا۔گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پاکستان نے 1،056.773 ملین ڈالر مالیت کی مصنوعات چین کو برآمد کیں جن میں 1.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔تیسری اعلی برآمدی منزل برطانیہ تھی ، جہاں رواں مالی سال کے دوران 1،004.520 ملین ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات برآمد کی گئیں ، جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1،039.609 ملین ڈالر کی برآمد ہوئی تھی ، جس میں 3.37 فیصد کی کمی دکھائی جارہی ہے۔

FOLLOW US