Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی کوئی ایسی غلطی تو ہے جو آپ کو پریشان کررہی ہے اور آپ مسلسل مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو نماز سے مدد لینے اور صدقے کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو آفر ملے اس کے بارے میں غور و فکر ضرور کریں۔ آپ کے لئے ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنے کی پھر امید پیدا ہو رہی ہے اور جس بھی رکاوٹ کا سامنا تھا وہ اب دور ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی قوت بڑھانے کے لئے صدقہ دیں نماز کی پابندی کے ساتھ تیسرے کلمے کا ورد سارا دن زبان سے جاری رکھا کریں اور جھوٹ و ناجائز آمدن سے دور رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ناراض لوگوں سے صلح کا امکان ہے جو لوگ کسی مسئلے کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے۔ ان شاءاللہ اس کا کوئی حل بھی ضرور نکلے گا اور کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ اپنے کسی بھی قدم کو اٹھانے میں پریشان ہیں وہ استخارے کی مدد سے چلیں۔ اس طرح نقصان سے بچ جائیں گے۔ آج ویسے غیبی مدد سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان شاءاللہ پرانے کام میں کامیابی ملے گی۔ ایک بگڑا ہوا کام بحکم اللہ چل پڑے گا اور جس بھی پریشانی نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ ایسے غریب ہوگی کہ حیران رہ جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب تو حالات ایسے ہیں کہ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اگلا قدم کیا اٹھایا جائے اس وقت آپ کو تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر اپنی اصلاح کرکے ہی چلنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش جیسی صورت حال بنی ہوئی ہے اور مالی طور پر بھی سخت مشکل کا سامنا ہے اس وقت جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اس میں ناکامی ملتی ہے، نماز سے مدد لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کی صفائی کریں، آپ کا اندر صاف ہوگا تو پھر قدرتی مدد ملنا شروع ہو جائے گی۔ اس وقت تو آپ خود غلط راستے پر ہیں اور پھر پریشان بھی ہو رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جب افراد نے آپ کو زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں جب تک آپ ان سے خود دور نہیں ہوں گے وہ آپ کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ آج پروگرام بنا لیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب حالات اچھے ہوتے ہیں تو آپ فضول کاموں میں لگے جاتے ہیں اور جب وقت کی قدر نہیں کریں گے تو کیا حاصل ہوگا۔ اب اس اچھے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے کافی عرصے سے مشکلات میں زندگی بسر کی ہے ان کے لئے ان شاءاللہ اب اچھی خبریں ہیں۔ اب بالکل پریشان نہ ہوں۔ قدرتی ذریعے حالات بدلیں گے۔

Soutce: DailyPakistan

FOLLOW US