Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقہ ضرور دیتے رہیں اور اپنے معاملات کو سیدھا رکھیں تب ہی آپ ان مشکلات سے بچ پائیں گے اس وقت صورتحال پھر آزمائشی سی ہو گئی ہے خیال کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنے معاملات سیدھے کرنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا اپنے الٹے سیدھے کام میں بھی لگے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں آج ایسا نا ممکن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نظر بد سے نکلنے کا سلسلہ کریں اچھے دن شروع ہیں اور آپ اس جکڑ میں ہیں اس وقت آپ کو دوسروں کے معاملات سے بھی دور رہنے کا مشورہ ہے صدقہ دیں ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات پر گہری نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ ان دنوں ہر اک کے ساتھ حکمت عملی سے چلا جائے آپ کی پوزیشن کچھ ایسی ہے کچھ بڑا ملے گا یا پھر کھو دیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جلد بازی میں فیصلے مت کریں اپنے معاملات دوسروں کے ہاتھوں میں مت دیں اور جو بھی آپ کو پریشانی تنگ کر رہی ہے وہ ٹھیک ہوجانے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج تو صبح سے ہی ستاروں کی چال آپ کے حق میں ہے ان شاءاللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے پورا ہونے کا امکان ہے اور شاید کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ جائے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے حالات قدرے آج پھر نازک نظر آتے ہیں جس بھی طرف سے خطرہ ہے وہ بڑھ رہا ہے آپ صدقہ دیں اور صورہ فلک اور الناس پڑھ کر حصار بنا لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے دشمن بھی ایک مرتبہ پھر چوکنا ہو گیا ہے آپ کو بے حد محتاط ہو کر چلنا ہے اور آج خاموش رہے تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ بیماری برداشت کر رہے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو اب تیزی سے بہتری میں آ جائیں گے اور ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبدیلی کا اشارہ موصول ہو رہا ہے آپ جس بھی کام کو کر رہے ہیں اس کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملا ہے بحر حال جو پردہ غیب سے ہو وہ آپ کے لئے بہتر ہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کیوں انجان شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں اس میں تو بڑے نقصان کا خطرہ ہے اور کچھ آپ بھی آج کل ضرورت سے زیادہ اوپن ہیں حسد کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو سلسلہ ٹوٹ گیا تھا اور اس کا آپ کو بڑا دکھ تھا۔ ان شاءاللہ وہ دوبارہ چل جانے کا امکان ہے اور کچھ ایسی خبر بھی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہے۔

FOLLOW US