Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

رج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج اچھا اور بڑا اہم دن ہے مسئلہ تو حل ہوں گے مگر رقم کا حصول بھی ممکن نظر آتا ہے۔ جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے ان کے لئے اچھی خبر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بدنظری کا شکار واضع طور پر محسوس ہو رہے ہیں صورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام ضرور پڑھا کریں اور چند دن ان لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ جو مخالفت کر رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مشتری ان دنوں زائچے میں موجود ہے آپ جس بھی کام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے اب اس کے ہونے کا امکان ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی اب ختم ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
لوگوں کی باتوں مںی آکر اپنے راستے کو تبدیل مت کریں اس طرح بھٹک جائیں گے آپ کا دل جو گواہی دے رہا ہے وہ ٹھیک ہے اللہ کا نام لے کر اس پر چلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دن تو بحکم اللہ اچھے چل رہے ہیں۔ ان کی قدر کریں حضرت علی کا فرمان ہے جب کوئی کام ہونے والا ہوتا ہے اللہ اس کے اسباب بھی پیدا ضرور دیتے ہیں ایسا ہی لگتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ناجائز آمدن والا خانہ مسلسل کھلا ہوا ہے آپ کو اس سے بچ کر چلنا ہے اس وقت ایسا کر لیا تو سمجھ لیں کہ بڑا مقام حاصل کر لیں گے حالات کے مطابق قدم اٹھائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کاروباری حضرات کے لئے بڑا اچھا دن ہے مالی حوالے سے بڑی خبریں ہیں اور جو لوگ روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے وہ اپنے لئے خوشی کا پیغام سن لیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
چھوٹی موٹی باتوں سے پریشان نہ ہوا کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں جس نے پہلے آپ پر بڑی مہربانیاں کی ہیں وہ اب بھی کرے گا اس کی طرف جا کر تو دیکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے اپنے مالی معاملات بڑا نقصان برداشت کیا ہے اب وہ اس کا ازالہ وصول کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اس وقت آپ کے لئے بڑی خبر دروازے پر کھڑی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں ان شاءاللہ آپ کے لئے کسی جانب کوئی خطرہ نہیں ہے آپ کھل کر اپنے مقاصد کی جانب چل سکتے ہیں۔ مگر اپنوں سے ابھی راز اوپن نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
زائچہ بتا رہا ہے کہ اس بھری دنیا میں آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں آپ نے خود کو دوسروں کے لئے وقف کر دیا۔ اب کوئی آپ کا بننے کو تیار نہیں آج سے خاموشی بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ملازمین کے لئے بڑا اچھا دن ہے ان کو کسی نہ کسی حوالے سے فائدہ ملنے کا امکان ہے اور بعض افراد وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا پروگرام بھی بنا سکتے ہیں۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US