Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ابھی چند دنوں تک بے حد ہوشیاری کے ساتھ چلنا ہوگا اور خصوصاً آج کسی بھی ایسے کام سے دور رہنا ہوگا جس میں پہلے بھی آپ پریشانی سے گزر چکے ہیں خیال کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی جس بھی معاملے میں لاپرواہی سے کام ہو رہا ہے اس کو فوراً ٹھیک کریں اور اس بار غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آج شاہد کوئی پیشکش بھی سامنے آئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی دشمن سے خوف زدہ ہیں وہ اب بالکل نہ گھبرائیں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ خود ہی آپ کو مشکل سے نکال کر دوسروں کے سامنے عزت عطا کریں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک رکاوٹ تو ہے مگر وہ عارضی ہے آپ صبر سے کام لیں اور کسی نہ کسی طرح آج کا دن گزرنے کی کوشش کریں کل تک ان شاءاللہ صورتحال کافی بدل جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی معاملات کا شکار کیوں نہ ہوں لگتا تو نہیں کہ آپ کو اس میں نقصان ہوگا۔ آج کا دن آپ کے لئے ان شاءاللہ اچھا اور طاقتور ہی ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے روز گار میں اب تبدیلی کا سوچ لیا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں ان شاءاللہ ان کے لئے اب اچھا ہی ہوگا صورتحال بہتر جا رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بات کو لے کر اپنے معاملات کو خراب کئے ہوئے ہیں وہ آپ نے خود ہی ٹھیک کرنے میں اور آج اس کا موقع بھی مل جائے گا اس سے فائدہ اٹھالیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں اس وقت آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں مںی واضع محسوس ہو رہی ہے۔ اگر مشکل ہے تو استخارے سے مدد لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے دل کو سمجھائیں یہ غلط مشورے دے رہا ہے پہلے بھی آپ نے جلد بازی میں کام خراب کئے تھے اور اب بھی اس کا اندیشہ ہے آج کا دن اپنی اصلاح کا ہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک رکاوٹ دور ہونے سے امید ہے کہ کوئی بڑا رکا ہوا کام ہو سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی قدرے مضبوط ہو گی جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقے کا عمل شروع کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے اس راستے کا انتخاب مت کریں جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے جب آپ ہر چیز سے واقف ہوں گے پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آج آزمائشی سا دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے اب صورتحال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بڑے فیصلے کی جانب پیش قدمی کرنا بھی پڑ سکتا ہے اس لئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں تو بہتر ہے۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US