Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج روحانی حوالے سے اہم پیغام مل سکتا ہے اگر سمجھ لیں تو آپ کے حق میں بہت اچھا ہوگا اور جن معاملات میں پریشانیاں ہیں ان کو فی الحال نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ہر شخص پر بھروسہ مت کریں کسی سے بڑے دھوکے کا امکان بھی ہے اور خاص طور پر اپنی رقم کی حفاظت بے حد ضروری ہے پھر دوسرے نمبر پر عزت کا سوال ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنا صدقہ دیں کسی بلا وجہ کی جکڑن کا شکار ہیں اور لگتا تو یہ ہے جیسے کسی طرف سے شرارت ہو پھر بھی صورة فلک اور الناس صبح شام پڑھا کریں خود پر پھونک لیا کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دوسروں کی باتوں کو دل سے لگا کر چلتے رہیں گے تو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا آپ کو صرف ان دنوں خود کو دیکھنا ہے اور اپنی حفاظت بھی کرنی ہے زائچہ زیادہ مناسب نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال بدستور غیر یقینی سی ہے آپ بے حد محتاط رہیں ابھی ایک دو دن مزید ایسے ہی گزریں گے صدقہ دیں اور یاد رکھیں کہ کوئی بھی کام بالکل بھی نا جائز نہیں ہونا چاہئے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج شام کو جا کر زائچہ اپنی موجودہ جگہ کو ظاہر کر رہے گا پھر اصل صورتحال کا اندازہ لگایا جائے گا فی الحال اپنے کام کو جس قدر بھی راز داری سے کر سکتے ہیں لازمی کریں ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو ان دنوں بہت غصہ آتا ہے چھوٹی موٹی بات بھی برداشت نہیں ہوتی جو کہ خطرناک بات ہے اس وجہ سے بلا وجہ کی ٹینشن گلے پڑ سکتی ہے آپ نماز سے مدد لیں صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کبھی کسی معاملے کو لے کر پریاشن رہتے ہیں اور کبھی کسی کو بلا وجہ دوسروں کی باتیں اپنے سر سوار کر لیتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے روز گار اور اپنے گھر کو دیکھنا ہے وہ بھی فوری۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بدلتے ہوئے حالات میں ان شاءاللہ آپ کو بہت کچھ مل سکتا ہے۔ آپ کی وتجہ درکار ہے بس اس وقت پریشانیاں خاتمے کی جانب جا رہی ہیں اور گھر میں بھی سکون آ رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورتحال بڑی عجیب سی ہے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے ان حالات مںی صرف اسختارے کی مدد سے چلنے کی ضرورت ہے اس کے بغیر قدم اٹھانا نقصان دہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
موجودہ جگہ سے تبدیلی کا امکان ہے اور ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے جو لوگ کسی دوسری جگہ نوکری کی کوشش کر رہے ہیں وہ بحکم اللہ کامیاب ہوں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جب تک دل قابو میں نہیں رہے گا آپ غلطیاں کرتے رہیں گے اس کو قابو کریں اور پھر سچے دل سے توبہ کر کے سیدھے راستے پر آکر اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں تو بہتر رہے گا۔

FOLLOW US