Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مستقبل کے بارے میں صورت حال میں بہتری آ رہی ہے۔ آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی اب پوری ہونے کی طرف جا رہی ہے۔ ان شاءاللہ اب اچھا ہی ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں پھنسے ہوئے تھے جن سے نکلنے کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔ اب غیبی سلسلے بن رہے ہیں اور آپ کے لئے آزادی کے دن آ رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کا خانہ بحکم اللہ بدستور بہتر ہو رہا ہے۔ آپ کو اب روزانہ کے حساب سے بہتری کی خبریں ملیں گی اور جن کاموں میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ تیزی سے بہتری لائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تھوڑا سا مزاج سے ہٹ کر کام کرنا پڑے گا۔ آپ کے لئے اب صورت حال بدل رہی ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی محنت اور حکمت عملی سے قدم اٹھائیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چوم لے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب چھوٹے موٹے معاملے اور کام چھوڑ دیں۔ بس تیزی سے آگے بڑھیں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو زندگی میں اتنے اچھے وقت کا سامنا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے فوکس کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جذباتی پن اور غصے کی وجہ سے اپنے معاملات میں خرابی پیدا کررہے ہیں چھوڑ دیں یہ سب کچھ اور صرف اپنے روزگار اور گھر کو دیکھیں جو آپ کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آپ کو آج اپنے معاملات میں بہتری ملے گی۔ جس طرف سے رقم کا انتظار تھا وہ بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جن لوگوں نے اپنے لئے سفر کا پروگرام بنا رکھا ہے تیار ہو جائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی معاملے میں پچھلے دنوں سخت مشکل کا سامنا تھا۔ وہ اب بالکل حل ہونے کے قریب ہے اور آج ایک پلان بھی بن کر آپ کے سامنے آ جائے گا۔ ایک اچھا دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال صرف اس وقت ہی بدلے گی جب آپ خود ٹھیک ہو جائیں گے ۔ ابھی تو اپنے معاملات ہی بہتر ہونے کا نام نہیں لے رہے اور آج تو آپ کے لئے اور مشکل دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج صبح ہی صدقہ دیں اور کوشش کیا کریں کہ چند دن مسلسل آپ اپنی نظر اتار سکیںو ¿ ان دنوں آپ کی ذاتی زندگی قدرے مشکل میں آئی ہوئی ہے۔ اس سے ٹینشن بڑھ رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی روحانی قوتیں جوں جوں تیز ہوں گی حالات اس طرح ہی آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں تھے۔ اب اچھی خبر کے قریب ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تبدیلی والا ستارہ پوری پاور سے زائچے میں موجود ہے اور جو لوگ بندش بیماری یا پھر اپنوں کی مخالفت کی وجہ سے پریشان تھے۔ وہ ان سے جلد اپنی جان آزاد کروا لیں گے۔

FOLLOW US