Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تب جا کر آپ ان مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں گے خود غلط کاموں میں یہ کسی غلطی کی وجہ سے پریشانی میں آئے ہوئے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ہجرت میں برکت ہے اس طرف جانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کو برکت چلے اور مشکلات سے نجات نا معلوم سی بندش ہے جو آپ سے دور ہی نہیں ہو رہی صدقہ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے کرنا ہے جو بھی کرنا ہے کسی کا بھروسہ نہیں کرنا اس طرح آپ مشکل میں آ سکتے ہیں آپ کو اب ہمت کرنی ہے اور اپنے لئے قدم اٹھائیں بسم اللہ کر کے اور کامیابیاں لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات اچھے ہیں بس آپ ہی ان کی قدر نہیں کر رہے اس وقت نیت نیک رکھ کر کوئی بھی قدم اٹھائیں گے ان شاءاللہ کامیابی کے امکانات زیادہ ہے۔ قدرت ساتھ دے رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس انداز سے زندگی گزار کر آئے ہیں اب اس میں واضع تبدیلی تو آ گئی ہے اور اس کے اثرات بڑی تیزی سے نمایاں ہوں گے آج ہی انازہ ہو جائے گا اسی پر صبر کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کافی دنوں کے بعد بندش اور رجعت جیسی چیز سے آزاد ہوئے ہیں اب امید ہے کہ صورت حال بہتری کی طرف بڑھے گی اور مشکلات کا بھی خاتمہ ہونا شروع ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مالی طور پر مشکل تو ہے مگر اللہ ضرورتیں پوری کر رہا ہے اس کا شکر ہے آگے چل کر حالات مزید بہتر ہو سکیں گے آج تو جاری ایک پریشانی ضرور ختم ہو سکے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا راستہ تلاش کر لیا ہے شاید وہ بہتر سمجھ رہے ہیں کیونکہ جن لوگوں سے ساتھ چلنے کی امید تھی وہ تو اپنا دامن بچا کر خود کو آپ سے الگ کر چکے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب حالات نئی صورتحال کے ساتھ بدلیں گے یہ کام برسوں میں نہیں ہوا تھا جو اب ہونے جا رہا ہے اور کیسے ہوگا یہ کام صرف اللہ ہی جانتا ہے وہ بہتر ہی کرے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اوپن مت ہوں آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ اس طرح تو آپ آگ سے کھیل رہے ہیں خود کو پچیھے رکھیں اور توبہ کر کے ہر غلط کام سے باز آ جائیں۔ یہ زبردست وارننگ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک نیا راستہ نکل سکتا ہے آپ کی مشکل کا آج کا دن آپ کو بحکم اللہ کسی اہم طرف سے اچھی خبر دے رہا ہے اور آپ کے لئے کئی کاموں میں آسانیاں بھی ہوں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روحانی حوالے سے جب کمزور ہوتے ہیں تو صورت حال میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور آپ کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملا بھی ہے اس لئے آج اپنے اللہ پاک سے دعا کریں ضروری ہے۔

FOLLOW US