Tuesday November 25, 2025

مہنگی ڈیل کے بدلےوزراء کی ویڈیوز،نواز شریف کے قریبی دوست حریم شاہ کے پاس پہنچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چھائے رہنی والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اچانک سے غائب ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہر ٹی وی چینل پر حریم شاہ کے چرچے تھے لیکن اب حریم شاہ اور صندل خٹک بلکل خاموش ہو گئی ہیں۔رانا عظیم نے کہا دونوں ٹک ٹاک سٹار کے حوالے سے کچھ تحقیقات بھی کی جا رہی تھیں جن میں سے کچھ رپورٹ میرے پاس بھی آئیں۔اور بڑی خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے متحدہ عرب امارات کے ہی نہیں بلکہ ساؤتھ افریقہ اور آذر بائیجان کے بھی دورے کیے۔

اور اُن دوروں کو پاکستان کے معروف بیوروکریٹ اور سیاستدان نے سپانسر کیا،ٹکٹ اور ہوٹلوں کے پیسے بھی مذکورہ سیاستدان کے اکاؤنٹ سے گئے،دونوں بیوروکریٹ اور سیاستدان بہت معروف ہیں،اور وہ سیاستدان حکومت کا نہیں بلکہ اپوزیشن کا ہے۔رانا عظیم نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے ان دو شخصیات میں سے ایک کو بلیک میل کرنا بھی شروع کیا،جب کہ اس نے باقاعدہ اپنا بیان بھی قلمبند کروایا۔حریم شاہ نے جب سیاستدانوں سے متعلق انکشافات کیے تو ان کو دوبئی کئی ٹیلفون بھی گئے جن کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔اور وہ ٹیلی فون کالز اسلام آباد کے معروف سیاستدان کرتے تھے۔رانا عظیم نے مزید بتایا کہ ایک سیاسی شخصیت کا تعلق کے پی کے سے تھا۔وہ نیب کو بھی مطلوب ہے۔سابق دور میں وہ وزیر رہے جب کہ نواز شریف کے بہت قریب بھی رہے۔ان شخصیات نے حریم شاہ کو مکمل سپورٹ کیا اور کہا کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،بس آپ اداروں کے خلاف بھی بولیں۔جس پر حریم شاہ تو تیار ہو جاتی ہے لیکن صندل خٹک تیار نہیں ہوتی۔پھر ان کو ایک صحافی کے گھر پر سمجھایا جاتا ہے کہ اب آپ نے ایسا نہیں کرنا۔اس کے بعد جب ٹک ٹاک سٹار ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آتی ہیں تو دوبارہ ان کی ملاقات اسی شخصیت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے حریم شاہ سے پاس موجود مواد (ویڈیوز) مانگیں تاہم حریم شاہ نے وہ مواد اُنہیں نہیں دیا اور کہا کہ ہمیں اس کے بدلے کیا ملے گا۔اس کے بعد یہ معاملات طے ہوئے کہ جب حکومت کی کشتی ڈگمگانے لگے گی تو آپ نے اُس وقت ان لوگوں کے خلاف کچھ انکشافات کرنے ہیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حریم شاہ کے پاس کئی ایسی ویڈیوز ہیں جکو الیکشن سے قریب سامنے لائی جا سکتی ہیں۔