Monday November 25, 2024

حرام رشتے کی بجائے نکاح کو ترجیح , 18 سال کی عمر میں شادی کرنے والا جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد : گذشتہ روز سے ایک شادی شدہ جوڑے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں،تصاویر وائرل ہونے کی وجہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی عمریں اور ان کی معصومیت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دولہن کا نام نمرہ اور دولہے کا نام اسد ہے جنہوں نے حال ہی میں شادی کی ہے۔دولہے کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جوڑے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی اسد نے والد صاحب کو ایک لڑکی کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ والد نے لڑکی کے گھر جا کر رشتہ مانگ لیا اور ایک سال بعد دونوں کی شادی ہو گئی۔دولہے کی بہن کا مزید کہنا ہے کہ میرے بھائی اوربھابھی شادی کے بعد بہت خوش ہیں اور وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔

دونوں عمان منتقل ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں گے۔سوشل میڈیاپرنوبیاہتے جوڑے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹویٹر پر ’نکاح‘ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نوجوان جوڑے نے کوئی اور رشتہ بنانے کی بجائے اسلامی راستہ اختیار کیا اور سنت رسولﷺ کے مطابق نکاح کیا،دونوں نے نوجوان نسل کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ نکاح برے رشتے سے بہتر ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ نکاح زنا سے بہتر ہے۔لوگوں کو اس جوڑے کی عزت کرنی چاہئیے۔انہوں نے ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے کی بجائے نکاح کرنے کو ترجیح دی جو کہ سنت ہے۔

ایک صارف نے شادی کی تمام تقریبات کی تصاویر شئیر کیں۔

FOLLOW US