Wednesday January 22, 2025

پیرس میں دو ارب 31 کروڑ روپے مالیت کے عروسی جوڑے کی نمائش ،جانتے ہیں تیاری پر کتنے گھنٹے لگے اور اسکا آرڈر کس نے دیا تھا؟

پیرس(این این آئی)دنیا کے مہنگے ترین عروسی لباس کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی گئی جسے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس قرار دیا گیاہے۔اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں اورینٹل فیشن شو کے دوران پیش کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر

800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس نائٹ انگیل آف کوالا لمپور ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔

FOLLOW US