Monday September 8, 2025

پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کا شریف برادران سے رابطہ لندن میں موجود نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور : سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اعلیٰ بیووکریٹ نے نوازشریف اور شہبا ز شریف سے فون پر رابطہ کیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب حکومت علاج کے لئے مزید وقت دے دے گی، بیو رو کریٹ کی جانب سے طبعیت کا بھی دریافت کیا گیا۔ او ر کہا کہ اگر نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو مزید وقت دینے کو تیار ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صرف پریشر بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو دوبارہ ہسپتال داخل کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ بھیج دی جائے گی۔ نواز شریف کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف بیمار ہیں ہر دوسرے دن ہسپتال میں چیک اپ کیا جاتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ 3 روز میں گردوں ، پلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اور پی ای ٹی سکین سے آگا ہ کیا جائے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور عطاتارڑ کو صورتحال سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔ جس کے بعد نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، گزشتہ روز نوازشریف کے فیملی ڈاکٹر عدنان نے بھی ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں نے کہا کہ نواز شریف کے دل کی شریان میں پیچیدہ بیماری ہے جس کا علاج کیا جائیگا۔ این ایچ ایس کے ہسپتال میں نواز شریف کی کارڈئیک کیتھیٹرائزیشن انٹروینشن کی جائیگی۔