Wednesday November 26, 2025

صحافی عمر چیمہ شرم سے پانی پانی، موصوف کو سر عام آئینہ دکھا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہباز گل نے صحافی عمر چیمہ کو شرمناک بات کہہ دی ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے وزرائے اعظم کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم دورے کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کیں۔ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کے دورے پر چار لاکھ انسٹھ ہزار چار سو اکاون ڈالر،نواز شریف کے دورے پر سات لاکھ باسٹھ ہزار ایک سو ننانوے ڈالر ، شاہد خاقان عباسی کے دورے پر پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار تین سو اکاسی ڈالر جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر ارسٹھ ہزار ڈالر خرچہ آیا۔

اس ٹوئٹ پر عمر چیمہ نے ان اعداد و شمار کے ذرائع طلب کیے تو شہباز گل نے کہا چیمہ صاحب یہ سورس خاصہ مستند ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں لیکن خیر ہو آپ کے اس سورس کی جو سورس لوگوں کے جنسی تعلقات اور انکے نتائج تک کی خبریں بریک کرتا ہے اور پھر ضد کرتا ہے کہ یہ آزادی صحافت بھی ہے۔ جواب میں عمر چیمہ نے کہا کہ ذمہ داری لینے سے فرق نہیں پڑتا ،آپ ذرائع شیئر کریں ،آیا یہ وزارت خارجہ کی انفارمیشن ہے؟