Wednesday July 30, 2025

یا اللہ تیرا شکر ہے۔۔ پاکستان کے پڑوسی ملک میں مسلمانوں پر لایا گیا عذاب ختم ہو گیا

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن صدر مائتھری پالا سری سینا نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے بقول یہ فیصلہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ سری لنکا میں مسلمانوں کے مکانات، مساجد اور دکانوں پر حملوں کے نتیجے میں ہنگامی حالت بارہ روز قبل لگائی گئی تھی۔ پر تشدد واقعات اکثریتی طور پر وسطی شہر کینڈی میں ہوئے تھے

۔ اس دوران تقریباً تین سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا.