لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی شوبز انڈسٹری بھی ایڈوانس ہوتی جارہی ، مغربی طرز لا لباس اور حرکات پاکستانی شوبز اسٹار کا وطیرہ بنتی جا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئے روز سوشل میڈیا پر پاکستانی شوبز شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر پاکستانی انہیں اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ تصاویر پاکستانی اداکرہ ثروت گیلانی کی اٹلی کے شہر روم سے وائرل ہوئی ہیں جسکی وجہ سے پاکستانیوں کے تیروں کا رُخ ثروت گیلانی کی جانب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثروت گیلانی ان دنوں اٹلی کے شہر روم میں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں اور انکے ساتھ انکے شوہر فہد مرزا بھی موجود ہیں، فہد مرزا اور ثروت گیلانی کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ہنسی خوشی یہ چھٹیاں منا رہے لیکن تنقید کی وجہ وہ تصویر بنی جس میں دونوں میاں ببیوی فرینچ کس کر رہے ہیں اور لوگ ان کے ارد گرد موجود ہیں، جیسے ہی انکی تصویریں سامنے ائی تو مداحوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کئی طرح کے رشتے ہوتے ہیں ، کئی لمحات ہوتے ہیں ضرور ی نہیں کہ یہ لمحات مداحوں کے ساتھ سر عام شیئر کیئے جائیں ، ثروت اور انکے شوہر کو ایسی تصویریں شیئر نہیں کرنی چاہئے تھی، ثروت گیلانی اور انکے شوہر کی تصاویر آپ بھی دیکھیں :