Wednesday January 22, 2025

445کلو وزنی خان بابا کو دُلہن کی تلاش وزن سے لڑکی کی ہلاکت کا خدشہ، پاکستانی ویٹ لفٹر نے جانتے ہیں کیا شرط رکھ دی

مردان : 445کلو وزنی پاکستانی ویٹ لفٹر خان بابا کی محبت کی تلاش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق خان بابا کو اپنی محبت کی تلاش ہے ۔ اپنی ریکوائرمنٹ بتاتے ہوئے خان بابا کا کہنا ہے کہ خاتون کا کم سے کم وزن 101 کلو ہونا چاہیے تاکہ خاتون کی ہلاکت کا خطرہ نہ ہو۔ خان بابا کے نام سے مشہور ارباب خیضر حیات 300 سے زائد خواتین کو رد کرچکے ہیں کیونکہ بہت سی بہت ہی کم وزن کی حامل تھیں۔ تاہم اب انہیں ایک ہیوی ویٹ خاتون کی تلاش ہے۔چھ فٹ اور چھ انچ کا قد رکھنے والے خان بابا کا کہنا ہے کہ خاتون کو 10 ہزار کیلریز کا کھانا روزانہ بنانا پڑے گا جس میں صبح کے ناشتے کے 36 انڈے بھی شامل ہونگے۔ خان بابا کا کہنا ہے کہ خاتون کا قد چھ فٹ 4 انچ ہونا چاہئے۔ خان بابا کا کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ میرے میری شادی کرنا چاہتے ہیں ۔

اور اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ تاہم مرضی کی خاتون نہ ملنے کے باعث ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں۔ واضح رہے خان بابا مردان کا رہائشی ہے۔ پاکستانی ویٹ لفٹر خان بابا کو ایک انتہائی طاقتور ویٹ لفٹر سمجھا جاتا ہے ۔ اور آئے دن سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہتے ہیں۔ بہت سے مداح ان کے پاس مردان میں جا کر سیلفیاں لیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک سٹار کے ساتھ بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ خان بابا خود بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈالتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل خان بابا طاقت نے ٹرک کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

https://youtu.be/rsUPCGSoZLQ

FOLLOW US