Friday November 29, 2024

آج کی بڑی خبر۔۔. تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن گیا، اس بلاک میں کون کونسے رہنماء شامل ہیں؟ عمران خان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے”سپریمیسی آف پارلیمنٹ“ کے نام سے فارورڈ بلاک بنا لیا، رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب نے کہا کہ حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے گروپ بنایا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ ہیں آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی میں درجن سے زائد ارکان ترقیاتی فنڈز اور اسکیمیں بجٹ میں شامل نہ کیے جانے پر ناراض ہیں۔جنوبی اوروسطی پنجاب میں ارکان کے انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیرعظم کیخلاف نہیں ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

آئندہ الیکشن بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں مسائل پر بات کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقوں کے مسائل حل کیے جائیں اور ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں۔ہمارے حلقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، ن لیگ کے دور میں بھی ہمارے حلقوں میں ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کا ہم سے رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی ہم نے کسی سے رابطہ کیا ہے۔ اپوزیشن کے بھی کسی رکن نے ہم نے رابطہ نہیں کیا۔ گروپ کے ارکان نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا حلف بھی اٹھایا، ارکان نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مطالبات پر عمل درآمد کیلئے ہمیشہ اکٹھے رہیں گے۔واضح رہے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء فواد چودھری نے بھی وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پنجاب میں بیڈ گورننس کا تذکرہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈلیور نہیں کر رہے۔ جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کیخلاف تمام شکایات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

FOLLOW US