دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا ہے ۔ انتہائی ہارڈ ہٹنگ غیر ملکی کھلاڑی نے اہم مرحلے پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرکٹر ڈوین سمتھ پاکستان آنے سے انکاری ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمتھ پاکستا ن آنے کےلئے رضا مند ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز ہی کے ڈیر ن سیمی نے ان کے سامنے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات اور مہمان نوازی کی شاندار لفظوں میں تعریف کی تھی ۔ جس پر وہ پاکستان آکر کھیلنے پر مان گئے تھے لیکن پھر اچانک نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے
اعلان کیا تھا کہ پچھلے سال لاہور کے فائنل کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے سکواڈ میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جن میں کپتان ڈیرین سیمی، آندرے فلیچر، لائم ڈاؤسن، تمیم اقبال، ریکی ویسلز اور کرس جارڈن شامل ہیں