اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے اہم رہنما کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمد ن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف رہنما شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمد ن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔نجی چینل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے تین ماہ قبل میرے تمام اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔ شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پیسے کہا سے کمائے کیا کھایا اور میرے اثاثے کتنے ہیں سب بتانے کو تیار ہوں، کسی بھی پلیٹ فارم پر جواب دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے سازشیں کرکے میرے خلاف کیسز بنوائے ۔ تمام تر اثاثوں کی تفصیلات جلد میڈیا کے سامنے رکھوں گا۔ واضح رہے شوکت بسرا تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ رہے ہیں۔ واضح رہے نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سے قبل نیب کے بنائے کیسز میں میاں نواز شریف ، میاں شہبا زشریف سمیت کئی لیگی رہنما اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری کرپشن کے مختلف کیسز میں جیل کاٹ چکے ہیں۔تاہم اب ضمانت پر رہا ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے سابق وزیرا علیٰ شہبا زشریف کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا زابھی بھی نیب کے بنائے گئے کیس میں گرفتار ہیں۔ اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد کے ساتھ جیل کاٹنے کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہا ہیں۔









