Wednesday January 22, 2025

داتا دربار پر خواتین زائرین کو بیہوشی کی دوا ملا تبرک کھلایا جانے لگا

لاہور: داتا دربار میں خواتین زائرین کو بہانے سے بیہوشی والا تبرک کھلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ داتا صاحب حاضری دینے آئی تھی۔خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند اور بیٹا مردوں والی سائیڈی پر تھے جب وہ عورتوں والی سائیڈ پر آ گئی۔ اتنے میں ایک بوڑھی خاتون میرے پاس آئی اور کہا کہ اس نے منت مانگی تھی کہ میرا پوتا پیدا ہو۔اب پوتا پیدا ہوا لہذا وہ تبرک بانٹ رہی ہے۔بوڑھی خاتون نے بتایا کہ اس نے منت مانگی تھی کہ اگر اللہ نے اسے پوتا دیا تو وہ تبرک بانٹے گی۔خاتون نے مجھے بسکٹ اور پینے کے لیے مشروب دیا لیکن وہ پیتے ہی میں بیہوش ہو گئی اور اس کے بعد میرے ساتھ کیا ہوا مجھے کچھ معلوم نہیں۔
خاتون نے یہ بھی بتایا کہ جب بوڑھی خاتون مجھے لے کر جار رہی تھی تو پولیس نے استفسار کیا جس پر اس نے بتایا کہ اس کو بیہوشی کے دورے پڑتے ہیں۔

https://twitter.com/Mama_ki_jan1/status/1218093534764584965

اس کے بعد مجھے ایک گھر میں لے کر جایا گیا جہاں پر دس لڑکیاں پہلے ہی موجود تھیں۔وہاں پر موجود لڑکیوں کو نشے کے ٹیکے لگائے جاتے ،لڑکیوں کو وہاں موجود مرد زیادتی کا نشانہ بناتے۔ لڑکی نے یہ بتایا کہ وہاں پر متاثرہ لڑکیوں کو شراب پلائی جاتی،شراب پلانے سے مجھے خون کی الٹیاں آنے لگیں۔میری طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی تو مر جائے گی۔جس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا۔میں نے اسپتال میں پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا،جس کے بعد وہ لوگ مجھے وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔خاتون نے روتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اس مکروہ دھندے کا نوٹس لینے مطالبہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سال قبل پرانی ہے تاہم اس پر حکومت کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

FOLLOW US