ٹوکیو: جاپانی ارب پتی یوساکو مائیزاوا کی چاند پر لے جانے کی آفرپر 20 ہزار لڑکیاں گرل فرینڈ بننے کو تیارہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جاپانی ارب پتی نے گرل فرینڈ بننے پر چاند پر لے جانے کی آفر کی تھی، جاپانی ارب پتی شخص کی یہ آفر لڑکیوں کے لئے بہت ہی پر کشش ثابت ہوئی جس کے بعد بیس ہزار لڑکیوں نے چاندپر جانے کی آفر قبول کرتے ہوئے گرل فرینڈ بننے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ یوساکو مائیزاوا ایک مقبول جاپانی ارب پتی ہیں۔ آج کل وہ ایک ایسی ساتھی کی تلاش میں ہیں، جو اُن کے ساتھ چاند پر جا سکیں۔ یوساکو سپیس ایکس ڈیپ سپیس راکٹ کے ذریعے چاند پر جائیں گے۔ یوساکو نے حال ہی میں چاند پر جانے کے لیے ایک خاتون ساتھی کی تلاش کی مہم شروع کی ہے۔
یوساکو کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں ایک دوست اور ساتھی کی تلاش ہے۔یوساکو کے ساتھی کی تلاش مکمل ہونے پر مقامی ٹی وی کے رائیلٹی شو پر نشر کیا جائے گا۔ یوساکو کے لیے ساتھی کی تلاش کے شو میں 20 سال سے زیادہ عمر کی خواتین حصہ لے سکیں گی۔شو میں منتخب ہونے والی خاتون یوساکو کے ساتھ اگلی نسل کے سپیس ایکس راکٹ میں بیٹھ کر چاند پر جائیں گی۔ یہ راکٹ خلا میں مریخ پر جانے اور چاند پر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوساکو نے خلائی راکٹ مکمل ہونے کے بعد کمپنی کا پہلا گاہک بننے کے لیے اچھی خاصی رقم بھی جمع کرائی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوساکو اور اُن کی ساتھی کو چاند پر بھیجیں گے، اُن کا راکٹ چاند پر نہیں اترے گا بلکہ چاند کے گرد چکر لگائے گا۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ 20 ہزار لڑکیوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔