Monday January 20, 2025

دنیا بھر میں ایک ارب افراد سر کے درد میں مبتلا.موجودہ دور میں اس خوفناک مرض کی اصل وجہ کیا ہے ؟ ماہرین نے بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نیورو سائنسز نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب افراد سر کے درد میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 4 کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق سر درد (میگرین)کی شکایت کی بنیادی وجوہات میں نااہل اور نالائق افراد کا پروفیشنلز پر حاوی ہونا ہے، سر کا درد واحد مرض ہے جس کا کوئی پیمانہ نہیں جس سے اس کو جانچا یا کنٹرول کیا جاسکے۔ معالجین کی ہدایت ہے کہ فیملی فزیشن سے مشورے کے بعد ماہر نیورو سائنسز سے رجوع کیا جائے، اسی تمام محافل اورافراد کو نظر انداز کیا جائے جو جھوٹے اورمن گھڑت اندازوں پر معاشرے میں بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی طبّی ماہرین نے ’’مائیگرین‘‘ یعنی آدھے سر کے درد کی نئی دوا تیار کرنے کے بعد انسانوں پر اس کی وسیع طبّی آزمائشیں (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) بھی کامیابی سے مکمل کرلی ہیں، جن کے بعد امید ہے کہ یہ دوا آئندہ سال تک مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گی۔ البتہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس کی قیمت کیا ہوگی۔ مائیگرین کی نئی دوا ’’رائمیجی پینٹ‘‘ (Rimegepant) ایک گولی کی شکل میں ہے جسے کو ایک سال سے زیادہ عرصے تک 1186 مریضوں پر آزمایا گیا۔ اسے استعمال کرنے والے مریضوں کی بڑی تعداد کو واضح افاقہ ہوا جبکہ بعض مریضوں میں سائیڈ ایفیکٹس کے طور پر متلی اور پیشاب میں جلن کی شکایت بھی سامنے آئی جو مائیگرین کی موجودہ دوا کے مقابلے میں بہت معمولی ضمنی اثرات ہیں۔ مائیگرین کے علاج کےلیے دی جانے والی موجودہ دواؤں میں ’’ٹرائی پینس‘‘ (Tripans) قسم کے مرکبات شامل ہوتے ہیں جن کے شدید ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی فہرست بھی بہت طویل جن میں غنودگی، پٹھوں میں کمزوری، متلی، جلد پر خارش، منہ کا خشک ہوجانا، سینے میں درد اور خون کی رگوں کا سخت ہوجانا وغیرہ شامل ہیں جس کا نتیجہ دل کے دورے یا شریانوں اور دل کی دوسری بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

FOLLOW US