میلبورن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی سٹار ڈیل سٹین کی رخصتی سے حارث رﺅف کیلئے بگ بیش ٹیم میلبورن سٹارز کا دروازہ مستقل طور پر کھل گیا۔ حارث رﺅف نے ٹویٹ کیا کہ ”یہ میرے لیے انتہائی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ کلاس پیسر ڈیل سٹین کے ساتھ آن اور آف دی فیلڈ بہترین وقت گزارا، وہ ایک بہترین انسان اور حقیقی سپورٹس مین سپرٹ کے حامل ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور اس کا گراﺅنڈ میں فائدہ بھی اٹھایا، میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتا ہوں“۔ جواب میں ڈیل سٹین نے کہا کہ ’حارث آپ ایک مشین ہو، خوشی ہے
کہ آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارا، بدھ کے میچ سے لطف اندوز ہونا اور تیز بولنگ کرنا“۔ ڈیل سٹین نے پاکستانی فاسٹ بولر کو ’مشین‘ قرار دیتے ہوئے انھیں آسٹریلوی پچز پر فاسٹ باﺅلنگ کا مشورہ بھی دیا۔ خیال رہے کہ حارث کی بگ بیش کے لئے زبردست کارکردگی دیکھ کر پاکستانی ٹیم انتظامیہ انہیں موقع دینے پر غور کررہی ہے۔ دوسری جانب میلبورن سٹارز نے اعلان کیا ہے کہ ڈیل سٹین کی جگہ سائن کیے گئے برطانوی پیسر پیٹ براﺅن بھی زخمی ہونے کے باعث بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میلبور ن سٹارز فی الحال حارث رﺅف کو ہی کھلائے گی۔