Wednesday November 26, 2025

جس نے نوٹس لینا ہے لیتا رہے.حریم شاہ ڈٹ گئی، آرمی کے نوٹس کے متعلق ایسا اعلان کر دیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ نے اس وقت پاکسیانی سیاست میں ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔کبھی کسی وزیر کے ساتھ تصاویر سامنے آتی ہیں تو کبھی وزیراعظم ہاوس میں۔۔حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر کئے جانے سوالات کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ان کے خلاف آرمی نوٹس کا جواب دیا ہے۔حریم شاہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی، مزیدبات کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار گرل کا کہنا تھا کہ بے شک فوج نوٹس لے لے، مجھے کسی سے ڈرنہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ آج کل بیرون ملک موجود ہیں جہا ں انہوں نے کینیڈین شہریت حاص کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔اس سے علاوہ حریم شاہ دوبئی میں بھی عیاشی کرتے ہوئے نظر آ چکی ہیں جس میں کچھ بھارتی لوگوں کو ان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔حریم شاہ اس وقت ملک سے باہر کینیڈا میں ایک عیاش زندگی گزارنے میں مصروف ہیں، اس سے پہلے دوبئی میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حریم شاہ نے پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں، دونوں میں ہنگامہ برپا کیا ہو ا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کہ رہی تھیں کہ “آرمی نے آپ کا نوٹس لے لیا ہے” ممکنہ طور پر وہ کسی کے سوال کو دھرا رہی تھیں،لیکن بعد میں جواباََ ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی میرا نوٹس لینا ہے لے لے، میں کسی سے نہیں ڈرتی۔یا د رہے کہ کچھ دن قبل حریم شاہ کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لوگوں سے ، اپنے رشتہ داروں سے اور ہر اس انسان سے معافی مانگ رہے ہیں جنہیں حریم شاہ کی وجہ سے نقصان پہنچا۔اس ویڈیو کے بعد ایسی خبریں گردش کر رہیں تھیں کی شاید حریم شاہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اب وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے کینیڈا کی شہریت کی درخواست جمع کروا دی ہے۔