Sunday September 7, 2025

کوئٹہ میں زور دار دھماکہ

کوئٹہ : کوئٹہ میں باچا خان چوک پر اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ میکانگی روڈ پر لیاقت بازار کے کنارے پر ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے میں بھاری مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی فورسز بھی دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔