کراچی (ویب ڈیسک( کوئٹہ سے کراچی جانے والا جہازحادثے سے بال بال بچ گیا، پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے، جہاز کو سنگین نقصان، تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقع اس وقت پیش آیا جب پی آئی اے کی ائیر بس 320 لینڈنگ کر رہی تھی۔پرندہ لگنے سے جہاز کو بہت زیادہ تقصان ہوا تاہم جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا۔ حادثے کے بعد مسافروں کے درمیان خوف کی فضا پھیل گئی لیکن مسافروں کو با حفاظت جہاز سے نکال لیا گیا۔ اس وجہ سے کراچی سے پشاور جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔
جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ ن لیگ نظریاتی نہیں ہوئی، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے یہ نظریاتی پارٹی ہے ہی نہیں ہے ، تمام سیاسی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت پر متفق ہیں۔سما ءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ جب پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوتی رہی ہے تو اس وقت بھی عدالت موجودتھی لیکن اب جب تحریک انصاف نے توسیع دی تو کورٹ نے کہا کہ اس پر قانون بنائیں جس پر تمام سیاسی پارٹیاں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نظریاتی نہیں ہوئی، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے یہ نظریاتی پارٹی ہے ہی نہیں ہے ۔ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ بل پاس کے ہونے کے بعد کوئی اتار چڑھاﺅ ہوتا ہے تو یہ کوئی بات نہیں ہے ، یہ ہوتا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کااختیار وزیراعظم کے پاس ہی رہے گا جس کوچاہے توسیع دے اور جس کو چاہے نہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات بڑی واضح ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح استعمال نہیں ہوگا اور خطے میں خودمختار اورغیر جانبدار رہنا پڑےگا ۔اس وقت جو صورتحال ہے ساری سیاسی تنظیموں کو آن بورڈ لیناچاہئے ، اب دیکھنایہ ہے کہ ہمارے مفاد میں کیا ہے اور عالم اسلام کے مفاد میں کیاہے اور بطورپاکستانی ہمارے مفاد میں کیاہے ؟