کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکارہ ہراسگی کا شکار ہوگئی معروف اداکارہ ایک بار پھر سامنے آگئیں۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر معروف اینکر حسن خان کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مجھے ہراساں کیا گیا ، مگر میرے میں اتنی جرات نہیں کہ بتا سکوں کہ ہراساں کس نے کیا۔ عائشہ عمر کا اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ان تمام لوگوں کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اپنی ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کو ظاہر کرتے ہیں۔
می ٹو موومنٹ پر بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ یہ تحریک بہت اہم ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اتنی بہادر نہیں ہوں کہ اپنے ساتھ ہونے والی ہراسگی کا بتا سکوں تاہم ہو سکتا ہے کہ میں بتا دوں ۔ انہوں نے کہا اپنی کہانی بتاتے مجھے 20 سال بھی لگ سکتے ہیں اور 2منٹ بھی۔ کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ اس سےقبل بھی 22 اپریل 2018ء کو عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے ہراساں کیا گیا تھا انہوں نے ہراساں کرنے والوں کا نام راز میں رکھا۔ عائشہ عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میشا شفیع اور علی ظفر کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتی ہوں۔
شوبز انڈسٹری کی جانب سے میشا شفیع کے ساتھ ہونے والے رویے کی مذمت کرتے ہوں۔ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ میں ہر اُس خاتون کے ساتھ ہوں جو ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے میشا شفیع کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو سامنے لانے پر ان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہراساں ہونے والی خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے اور پاکستان میں تو ایسے واقعات پر بولنا اور انہیں سامنے لانا اور بھی مشکل کام ہے۔