Monday November 25, 2024

بریکنگ نیوز: پہیہ جام . پورے ملک میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومتی سطح پر مطالبات منظور نہ ہونے کے سبب 6 جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہنگامی پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس، یونائٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ، انٹرسٹی بس اونرز اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی اور مشترکہ اعلانات کیے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رانا محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بڑی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی تجدید میں ایک ہزار فیصد اضافہ کردیا گیا، ماضی میں وصول کی جانے والی 1800 روپے کی فیس کو بڑھا کر 18 ہزار روپے کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا، ایکسل لوڈ ایس آر او 2000 پر حکومت اور موٹر وے پولیس خود عمل درآمد نہیں کررہی، اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو سڑکیں بلاک کردیں گے، پلان اے کے تحت ہم گاڑیاں سڑک کی سائیڈ پر پارک کردیں گے، ہماری ہڑتال غیر معینہ مدت کے لیے کی جارہی ہے۔ٹرانسپورٹر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عمل درآمد کروانا چاہتے ہیں، 10 وہیلر گاڑیوں کے حوالے سے وزارت سے جو بات چیت ہوئی ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے، روٹ پرمٹ اور لائسنس تجدید فیس میں ہونے والے اضافے کو واپس لیا جائے۔چئیر مین یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ نثار احمد نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو ملک بھر میں سامان کی ترسیل بند کر دیں گے، ملک گیر ہڑتال کا دورانیہ غیرمعینہ مدت کے لیے ہوگا، ملک گیر سطح پر پہیہ جام ہوگا، صنعتوں اور بندرگاہوں سے سامان کی ترسیل بند کردی جائے گی۔دریں اثنا اندرون ملک آنے جانے والی اے سی اور نان اے سی مسافر بسوں کے مالکان نے بھی پیر سے ہڑتال کا اعلان کردیا، بس اونرز ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ پیر سے کراچی اور ملک کے دیگر شہروں سے کوئی مسافر بسیں نہیں چلیں گی۔

FOLLOW US