واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بغداد میں امریکی ہوائی حملے کے بعد عراقی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح بغداد ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ایران کی اسلامی ریولیشنری گارڈز کارپس(IRGC) کا سربراہ قاسم سلیمانی مارا گیا ہے جس کے بعد پوری عراق میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراق میں سے امریکی فوج کا خاتمہ کردیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج جنگ کے لئے اور اس میں جیت کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق آج صبح ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد امریکہ نے عراق میں مقیم اپنے شہریوں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ہو سکتے عراق چھوڑدیں۔اسی تباظر میں عراق میں موجود امیریکی
سفارت خانے کے اردگرد سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔امریکہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بغداد میں امریکی سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طورپرملک چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔امریکی سفارتخانے نے قاسل سلیمان کے قتل کے بعدپیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظراپنے تمام شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اورکہاہے کہ ” امریکہ کے تمام شہری فوری طور پر ممکنہ فلائٹس پرعراق سے نکل جائیں یا زمینی راستے سے دوسرے ممالک میں چلے جائیں ۔“بغداد میں امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل پرایرانی سپریم لیڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کیا اور ساتھ ہی بدلہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ۔









