Wednesday March 12, 2025

جو کھلاڑی پاکستان آنے سے انکار کر رہے ہیں ان کو،،،پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ایک دم سیدھا ہوگیا۔۔ ایسا اقدام کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن معین خان کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی کرکٹرز کی ڈرافٹنگ کا فیصلہ ہی غلط تھا جو پلے آف رائونڈ کےلئے پاکستان آنے سے انکار کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہناتھا کہ اس سپر لیگ میں کئی ایسے کرکٹرز شامل ہیں جو پچھلے ایڈیشن کابھی حصہ تھے لیکن وہ فائنل کھیلنے پاکستان نہیں آئے تھے ۔معین خان کا کہنا ہے کہ ایسے کرکٹرز پاکستان اور پاکستانی کرکٹ سے محبت سے جھوٹی محبت کا دم بھرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں بھاری رقم بٹورتے ہیں اور پھر آخری وقت میں پاکستان آنے

سے انکار کردیتے ہیں۔ان میں کیون پیٹرسن جیسے کرکٹرز شامل ہیں۔ یہ لوگ پی ایس ایل کو خراب کررہے ہیں۔مجھے پاکستانی کرکٹ اور اپنی لیگ سے بے پناہ محبت ہے ۔اور ایسے کھلاڑیوں کا نام آئندہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔