Monday November 25, 2024

بریکنگ نیوز: 50 ہزار نئے گھروں کی تعمیر ۔ چین نے عمران خان کے وعدے کی تکمیل کی جانب قدم بڑھا دیا ۔ سال کے پہلے دن بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کارنیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں 50 ہزار گھروں کی تعمیر کریں گے جس کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں چین اور سعودی سرمایہ کاروں نے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کے چیئرمین رائو خورشیدعلی خان کے ہمراہ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ چین اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

میاںمحمود الرشید نے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں ، نہ صرف مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کی جائے گی ۔ رائو خورشید علی خان نے بتایا کہ پیاف کے وائس چیئرمین ناصر حمید خان کی انتھک کاوشوں سے دونوں ممالک کے سرمایہ کار نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں سرمایہ کار ی پر راغب ہوئے ہیں اور اس طرح کی مثبت کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت سے کئی صنعتیں ترقی کریں گی جس سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کارنیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں 50 ہزار گھروں کی تعمیر کریں گے جس کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔

FOLLOW US