Friday November 29, 2024

یہ تبدیلی ہے یا ملک الموت کی حکومت۔۔۔؟ سونے کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ۔۔۔ عوام پریشان ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید ایک ہزار روپے اضافے سے فی تولہ 87 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 857 روپے بڑھ کر 75 ہزار 360 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی اونس نرخ 15 ڈالر اضافے سے 1505 ڈالر ہوگئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میںجمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر36پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں36پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.87روپے سے بڑھ کر155.23روپے اورقیمت فروخت 154.97روپے سے بڑھ کر155.33 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی 154.60روپے سے بڑھ کر154.70 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سی 154.90 روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170.50 روپے اور قیمت فروخت 172 روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201 روپے مستحکم رہا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت 41.30 روپے برقرار رہی جب کہ یو اے درہم کی قیمت خرید41.95روپے سے بڑھ کر42روپے اور قیمت فروخت42.25 روپے سے بڑھ کر 42.30 روپے ہوگئی ۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 22روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے سے گھٹ کر 22.80روپے ہوگئی ۔

FOLLOW US