Friday November 29, 2024

ایئر مارشل اصغر خان آخری وقت میں قائد اعظم کی مدد کو پہنچے تو انہوں نے کہا کہ۔۔۔ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد ناقابل یقین کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد نے ان کا ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاسین آزاد نے بتایا کہ انہیں یہ قصہ ایئر مارشل اصغر خان مرحوم نے خود سنایا تھا۔ یاسین آزاد کے مطابق آخری لمحات میں جب قائد اعظمؒ کی ماڑی پور میں ایمبولینس خراب ہوئی تو وہ وہاں 6 گھنٹے تک موجود رہے۔ اصغر خان اس وقت ایئر فورس میں فلائنگ افسر تھے۔ اصغر خان یہ خبر ملتے ہی فوری طور پر ایئر فورس کی ایمبولینس لے کر قائد اعظم کی مدد کو پہنچے۔یاسین آزاد کے مطابق اصغر خان نے بتایا کہ جب وہ ایمبولینس لے کر پہنچے تو قائد اعظم محترمہ فاطمہ جناح کی گود میں سر رکھ کر لیٹے ہوئے تھے،’ مجھے دیکھ کر قائد اعظم نے پوچھا کہ تم کون ہو، جب میں نے اپنے بارے میں انہیں بتایا تو قائد اعظم نے کہا یہ تمہارا کام نہیں ہے ، تم جاﺅ اپنی جاب کرو، یہ جن لوگوں کا کام ہے ان کو آنے دو۔‘

FOLLOW US