اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے 89 دواوٴں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزارء نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی۔ جس میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی شامل تھے۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے بتایا کہ حکومت نے89 دواوٴں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔کابینہ اجلاس مین ایجنڈا نمبر 13 پر تفصیلی غور کیا گیاجو کہ اودیات کی قیمتوں کی ریویو سے متعلق تھا ۔ بہت سی اودیات کی فہرست تھی جن میں 30 فیصد تک اضافہ ہونا تھا ۔ تاہم 89 اودیات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اودیات کی قیمتوں میں کمی میڈیسن پراسنگ کا تسلسل ہے۔ضروی اودیات کی قیمتوں میں 3سال کیلئے
10فیصد کمی کرنا ہوتی ہے۔ یاد رہے اس کے بعدلاہور ہائیکورٹ نے انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کے خلاف متفرق درخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب کیا تھا۔ سٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت، صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور میڈسن کمپنیوں کو فریق بنایا گیا تھا درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات پہلے ہی مہنگی اور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں میڈیسن کمپنیوں نے اسٹاکسٹ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کی سازباز سے یہ ادویات مہنگی کی ہیں۔ تاہم اب حکومت نے 89 اودیات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔