Friday November 29, 2024

اسے کہتے ہیں آپے سے باہر ہونا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت مکمل طور پر اپنی اوقات سے باہر ہوگیا، آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا باقاعدہ اعلان، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے اسے بھارت میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں، اور جب ایسا ہوگا تب سب کو معلوم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ بھارتی خبر رساں ادارے دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے باقاعدہ طور پر آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کو بھارت میں ضم کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جب بھارت عملی طور پر کوئی قدم اٹھا کر آزاد کشمیر کو بھارت میں ضم کر لے گا، تب سب کو معلوم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز کے دوران غیر معمولی نقل و حرکت کی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر لگی باڑ کو کاٹنے کی کوشش بھی کی ہے۔ جبکہ گزشتہ 2 روز کے دوران لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں بھارتی فوج کا ٹھیک ٹھاک جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ پاکستان نے اس تمام صورتحال میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے بتا دیا ہے کہ پاکستان پر صورت اپنا دفاع یقینی بنائے گا۔بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت دکھائی تو پاکستان اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں جو بھی ہو گا اس کا ذمے دار بھارت خود ہوگا۔ اور ہم اس حوالے سے عالمی برادری کو پیشگی آگاہ کر رہے ہیں۔ جبکہ پیر کے روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے بھی اگلے مورچوں کا طوفانی دورہ کیا اور بھارتی فوج پر واضح کیا کہ پاک فوج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے اور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

FOLLOW US