نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت جنگی جنون میں مبتلا اپنی اوقات سے باہر ہونا شروع ہو گیا، آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا باقاعدہ اعلان۔تفصیلات کے مطابق بھارت وزیرداخلہ امیت شاہ نے نریندر مودی کے عزائم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے اسے ہندوستان میں شامل کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ یہ جب ہو گا تو سب کو معلوم ہو جائے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیر امیت شاہ نے باقاعدہ طورپر آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے اس بھارت میں شامل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارت اپنے کام میں لگا ہوا ہے ۔ جب یہ ہو گا تو ہر کسی کو معلوم ہو جائے گا۔