Friday November 29, 2024

وزیر اعظم عمران خان اور مراد علی شاہ کی ون آ ن ون ملاقات، کراچی والوں کیلئےبڑی خوشخبری، عمران خان کی جانب سے بڑی یقین دہانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ ملکر باہمی تعاون سے عوامی مسائل حل کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء اورکراچی میں پانی کے بحران سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی امن وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سے متعلق خدشات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے

متعلق تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے عمران خان کو سندھ بالخصوص کراچی میں پانی کے بحران سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ملاقات مشترکا مفادات کونسل کے اجلاس سے پہلے ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ حکومت کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 20 تک ملاقات جاری رہی۔ جس میں وفاق اور سندھ حکومت میں ترقیاتی کاموں پر تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ استحکام کا اگلا مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے۔ ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جس کے لئے طویل المدت جامع منصوبہ بندی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2019-20ء پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیرِ برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی خسرو بختیار، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیرِاعظم کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام برائے مالی سال 2019-20ء کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی اب تک کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی وزیرِاعظم کو پیش کی گئی۔

FOLLOW US