اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے لا ئن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے لا ئن آف کنٹرول کے قریب مقیم آبادی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت امور کشمیر وفاقی کابینہ کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق سمری پیش کریگی،کابینہ کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے ذریعے کنٹرول لائن کی آبادی کو ریلیف پیکج دیا جائیگا،ایل او سی پر مقیم پاکستانیوں کے لیے سپیشل ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ادویات کی ریٹیل قیمتطے کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت قومی صحت ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی سمری پیش کریگی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن پالیسی کے مطابق ویزوں کا اجراء جاری رکھے ہوئے ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر مقبوضہ ویزوں کی منسوخی کے معاملے میں کشمیر میں 5 اگست کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو مد نظر رکھ رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ویزوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن سہولت جاری رکھے ہوئے ہے اور حقیقی درخواست گزاروں کو فوری ویزے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔