Wednesday March 12, 2025

ریحام خان کو شادی کی پیشکش ہو گئی، عالمی شہرت یافتہ شخصیت نے خواہش ظاہر کر دی

وشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی دوسری شادی میں ناکامی کے بعد پاکستان چھوڑ کر برطانیہ میں سکونت پذیر ہو چکی ہیں ۔لیکن اب ان سے شادی کا ایک اور خواہشمند سامنے آگیا ہے ۔اور شادی کی خواہش رکھنے والا یہ شخص کو عام آدمی نہیں بلکہ دنیا کا سب سے لمبا ترین آدمی بہاولپور کا

رہائشی حق نواز ہے۔ حق نواز گزشتہ روز نوشہرہ ورکا ں پہنچ گیا اور اس نے میڈیا سے بات چیت کی ۔ 28سالہ حق نواز کا کہناہے کہ عالمی ریکارڈ ہولڈر ہونے کے باوجود مجھے کسی بھی قسم کی کوئی حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ۔حق نواز نے ایک دلچسپ خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ریحام خان سے شادی کرنا چاہتا ہوںاور میری خواہش ہے کہ وہ میرا پروپوزل قبول کر لیں۔اس کا یہ بھی کہناتھا کہ میں ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوں ۔ حکومت علاج معالجے اور روزگار کےلئے سرپرستی کرے۔واضح رہے کہ حق نواز کا قد سات 9انچ ہے۔