پٹیالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور بھارتی گلوکار دلیر سنگھ مہندی کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف گلوکار دلیر سنگھ مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو ریاست پنجاب کی ایک عدالت نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ دونوں بھائیوں نے 1998-99میں کچھ لوگوں کو بھاری رقوم لے کر غیر قانونی طور پر امریکہ کے شہر نیو جرسی اور سان فرانسسکو بھجوایا تھا۔ اس لئے
انھیں انسانی سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اور دوسال قید کےلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔