Wednesday March 12, 2025

گندے انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش،،عائشہ گلا لئی کا حلیہ ہی بگاڑ ڈالا گیا ،،چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال اور خواجہ آصف کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آئے واقعے کے بعد ایک نیا ہی کلچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔ سیاستدانوں کی تضحیک کےلئے انھیں مختلف اشیا سے نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اب عائشہ گلا لئی بھی اس کی زد میں آگئی ہیں جو ایک تقریب میں شرکت کےلئے جا رہی تھیں کہ خواتین کا ایک گروہ ان پر پل پڑا اور انڈوں اورٹماٹروں کی بارش کر ڈالی ۔ جس کے بعد انھوں نے واپسی کاراستہ پکڑ لیا۔ عائشہ گلا لئی کو تقریب میں شرکت کےلئے جاتے ہوئے کچھ

خواتین نے انڈوں اور ٹماٹروں کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون ایم این اے نے واپس جانے میں ہی عافیت جانی