Friday November 29, 2024

آصف زرداری کے جسم کا کونسا عضو چھوٹا ہو گیا۔۔؟ پمز اسپتال کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آصف زرداری کے جسم کا کونسا عضو چھوٹا ہو گیا۔۔؟ پمز اسپتال کا حیران کن انکشاف ۔ پمز اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دماغ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے جس کا ایم آر آئی سے پتا چلا ہے۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا ظاہر ہوا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس آفیشلی طور پر جلد ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد جاری کی جائیں گی،

دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ سکتا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ یا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔ ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، مہروں، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے داخل ہیں،جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا۔

FOLLOW US