Wednesday October 23, 2024

روزانہ 6 لاکھ بے گھر افراد کو کھانا کھلانے والی لڑکی۔۔۔!!! کیلی فورنیا میں موجود پاکستان کی عظیم بیٹی نے یہ کام کیسے سر انجام دیا؟ گورے بھی حیران

لاہور(نیوز ڈیسک) کیلیفورنیامیں ایک باہمت پاکستانی خاتون نے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے، جس جدید ایپ کے ذریعے 6لاکھ بے گھر افراد کوکھانا کھلایا جا چکا ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی خاتون کومل احمد تین سال پہلے کیلیفورنیا یونیورسٹی میں طالب علم تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ کومل جب یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب سے گزرتی تھیں تو بے گھر افراد پاکستانی خاتون کومل احمد سے کھانے کیلئے رقم طلب کرتے تھے۔ تاہم کئی افراد کو کھانا کھلانے کے ساتھ کومل نے یونیورسٹی کے ڈائننگ ہال کو بے گھر افراد کے کھانے کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی جو قبول کر لی گئی جس پر کومل نے اضافی کھانا اکٹھا کرنے کیلئے ایپلی کیشن تیار کی ،جہاں اضافی کھانا بے گھر غریب افراد کو کھلایا جانے لگا۔ اب تک 6لاکھ سے زائد بے گھر افراد اس مفت کھانے کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

فیڈنگ فارورڈ کی سی ای او کومل احمد نے نیویارک کے ڈیلی نیوز کو بتایا کہ کھانے کو ضائع کرنا دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، کھانے کے ضیاع کو روک کر ہم دنیا بھر کے بے گھر افراد کو کھانا کھلا سکتے ہیں۔ “انہوں نے مزید کہا دنیا بھر میں بھوک ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہے، دنیا بھر کی ریاستوں میں لوگوں کے پاس زیادہ کھانے کو نہیں ہے تاہم امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھوک کا ایک مسئلہ بننا خوف ناک ہے جو نہیں ہونا چا ہیے۔ کومل احمد نے ایپ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فیڈنگ فارورڈ ایپ کمپنیوں اور پروگراموں کے بااختیار لوگوں کو بٹن کے کلک کے ذریعہ اپنی اضافی خوراک کو ضرورت مندوں تک عطیہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ فیڈنگ فارورڈ صرف فرانسسکو کے علاقے میں اپنی خدمت پیش کررہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ کمپنی 6لاکھ سے زائد بے گھر افراد کو کھانا کھلا چکی ہے۔

FOLLOW US