Wednesday January 22, 2025

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی افتتاحی تقریب، پنجاب حکومت نےشہبازشریف کو دعوت دیدی

پنجاب حکومت کا فراخ دلی کا مظاہرہ، اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کیلئے شہبازشریف کو دعوت دیدی لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے شہبازشریف کو اورنج ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق دعوت وزیرٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دی۔ جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ شہبازشریف کا تھا اسی لئے مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت نے اورنج ٹرین منصوبہ روایات سے برعکس مکمل کیا۔ شہبا ز شریف کی گرفتاری سے متعلق سوال

کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کا کہ شہبازشریف ہمارے ہاں مہمان کے طور پر آئیں گے۔ تاہم اگر کوئی ادارہ ان کو گرفتار کر لے تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ جہانزیب خان کھچی کا کہنا تھا ہے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح نہیں بلکہ ٹرائل رن کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ورزاء کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تختی لگانے کو نہیں۔ یاد رہے آج مسلم لیگ ن نے حکومت سے ایک روز قبل ہی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا تھا ۔اوورنج لائن ٹرین کا افتتاح رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کیا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں بے وجہ تاخیر کے باعث چین کے انجینئر بھی ناراض ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں غیر معیاری اشیاء استعمال نہیں کی گئیں، کام مکمل نہیں ہے ۔ رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا، تاہم کام مکمل کئے بغیر ٹرین کا افتتاح حکومتی پالیسی کو بے نقاب کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہفتوں میں اورنج لائن ٹرین پر کام کیا ۔لیکن موجودہ حکومت نے عدالتوں میں جا کر وقت ضائع کیا۔یاد رہے حکومت نے 10دسمبر کو ا ورنج ٹرین آزمائشی طورپر چلانے کا اعلان کیا تھا ۔

FOLLOW US