Wednesday January 22, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے ’ عظیم ہیرو‘ انتقال کر گئے، آئی ایس پی آر کی تصدیق

لاہور (نیوز ڈیسک ) 1971 کی جنگ کے عظیم ہیرو کرنل ریٹائرڈ سلیمان انتقال کر گئے، مرحوم نے جنگ کے دوران گولہ بارود ختم ہو جانے کے باوجود دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تھا، جبکہ مشکل ترین حالات میں اپنے زخمی ساتھی کو محفوظ مقام پر پہنچایا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 1971 کی جنگ کے عظیم ہیرو پاک فوج کے کرنل ریٹائرڈ سلیمان انتقال کر گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ سلیمان کا تعلق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ سے تھا۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں گولہ بارود ختم ہو جانے کے باوجود دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے تھے اور بھرپور مقابلہ کیا تھا۔ کرنل ریٹائرڈ سلیمان نے ہر طرف سے دشمن کے گھیرے میں موجود ہونے کے باوجود اپنے زخمی ساتھی کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا تھا۔ کرنل ریٹائرڈ سلیمان کو سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف اکثر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا کرتے تھے۔ جبکہ کرنل ریٹائرڈ سلیمان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

FOLLOW US