ڈنمارک (نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کرپشن سے پاک ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔تفصیل کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2018ء میں کرپشن سے پاک ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے ،رپورٹ کے مطابق پاکستان 117 رینک پر ٹھہرا ہے۔ بھارت 78ویں،چین 87 ویں، نمبر پر رہا، ڈنمارک کو کرپشن سے پاک ملک قرار دے دیا گیا ۔تاہم دنیا کے پہلے دس کرپشن سے پاک ممالک میں سنگا پور ، ناروے ، لکسمبرگ ، نیوزی لینڈ، سویٹرز لینڈ ، کینیڈا ، برطانیہ شامل ہیں۔جس میں سے کینیڈا اور لکسمبر گ مشترکہ طور پر نویں نمبر پر جبکہ فن لینڈ سنگا پور اور سویٹرزلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئے۔
پاکستان کے ساتھ 117واں نمبر ویت نام نے شیئر کیا۔ اگر فہرست کو آخر سے پڑھا جائے تو صومالیہ دنیا کا کرپٹ ترین ملک بن گیا۔یمن ، گینیا بیساوٴ ، لیبیا ، شام ، شمالی کوریا ، ایکواٹو رئیل گینیا، ساتھ سوڈان ، سوڈان اور افغانستان شامل ہیں۔یاد رہے اس سے قبل بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ممالک کی فہرست جاری کردی تھی جس میں پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی تھی ۔تاہم ہنگری اور ترکی میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور امریکہ بھی بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے شفاف ترین ممالک کی فہرست سے خارج ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک شفاف ترین ، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ بالترتیب فہرست میں دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی جگہ حاصل کرسکے۔تاہم اس رپورٹ میں بھی صومایہ کو کرپٹ ترین ملک قرار دیاگیا تھا۔ علاوہ ازیں شام، جنوبی، سوڈان، یمن، شمالی کوریا، سوڈان، افغانستان اور لیبیا جیسے ممالک کے نام بھی بدعنوان ممالک کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ تاہم پاکستان کو ٹرانسپریسی انٹر نیشنل میں بھی پاک ممالک کی فہرست میں 117ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔