اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کیلئے فضل عباس میکن کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے، ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑکے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، ان میں فضل عباس میکن کا نام قابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنراور ممبران کی تقرریوں کے مشاورتی اجلاس ہوا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑکے نام شارٹ لسٹ کیے،
جن میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنرکیلئے فضل عباس میکن کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجویز کردہ فضل عباس میکن کا نام قابل قبول ہے۔واضح رہے وفاق میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے الیکشن کمیشن عہدیدران کی تقرریوں پر ’’کچھ لو کچھ دو‘‘ کی پالیسی اپنائی۔ن لیگی رہنماء نے بتایا کہ لندن اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تقرریوں پر کچھ لوکچھ دو پراتفاق ہوا، چیف الیکشن کمشنرحکومت کا ہوگا تو کمیشن کے دوارکان اپوزیشن کے نامزد ہوں گے۔ اسی طرح وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء پرویز خٹک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنراورممبران سے متعلق اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں۔ بدھ تک چیف الیکشن کمشنراورممبران کی تقرریوں کا فیصلہ ہوجائےگا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔ اس میں کسی طرح کا کوئی آئینی بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔